جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

نئی عسکری قیادت کے انتخاب پر وزیراعظم اور سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، متحدہ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کہا کہ نئی عسکری قیادت کے انتخاب پر وزیراعظم اور تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 

ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی و معاشی بحران میں افہام و تفہیم سے تعیناتی باعث اطمینان ہے۔ 

ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ یقین ہے نئے سپہ سالار و قیادت سرحدوں کے استحکام میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کریں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ وطن عزیز کو سیاسی، معاشی، عسکری اور دیگر تمام میدانوں میں کامیابی عطا فرمائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.