جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

حکمراں اتحاد پنجاب میں تبدیلی کیلئے سرگرم، زرداری کا لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ

کیا تخت لاہور کے لیے خطرے کی گھنٹی بجنے والی ہے؟ سابق صدر آصف علی زرداری نے اب لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب آصف زرداری مشن لاہور پر کام شروع کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق حکمراں اتحاد پنجاب میں تبدیلی کے لیے سرگرم ہوگیا، حکمراں اتحاد نے مشن لاہور کا ٹاسک آصف علی زرداری کو دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری آئندہ چند دن میں مشن لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔ سابق صدر پاکستان مشن کے لیے کچھ دن لاہور میں قیام کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.