جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

صدر عارف علوی، وزیراعظم کے جہاز میں بیٹھ کر عمران سے ملنے گئے، کیپیٹل ٹاک میں انکشاف

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر عارف علوی عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد سے لاہور وزیراعظم کے طیارے میں گئے۔

پروگرام میں میزبان حامد میر نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے سوال کیا کہ کیا صدر مملکت عارف علوی آج عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیراعظم کے جہاز میں گئے؟ جس کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ صدر مملکت وزیراعظم کا جہاز ہی استعمال کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔

وزير دفاع نے کہا کہ صدر مملکت نے آج جو کچھ کیا ہے وہ سیاسی طور پر دانشمندی کا ثبوت دیا ہے، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ تقرری کا معاملہ 26 نومبر سے پہلے ہوجائے گا، اندازے اور قیاس آرائیاں کرنے سے قباحتیں پیدا ہوتی ہیں، پندرہ بیس دن سے ہیجان کی کیفیت تھی، معاملے سے متعلق تمام تاریخیں اور ٹائم ٹیبل بن چکا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اب حالات اس قسم کے ہونے چاہییں کہ 8 دس ماہ ریکوری کی طرف جائیں، عرصے سے عوام کو ہولناک اور ہیجان خیز خبریں مل رہی تھیں،  آج عوام میں ہیجانی کیفیت ختم ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی سیاستدانوں سے لڑائی ہوتی رہتی ہے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، آئین اور قانونی حدود میں ساری چیزیں ہوتی ہے تو حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ صدر مملکت کے عہدے کا تقاضہ ہے وہ معاملات میں توازن پیدا کر سکتے ہیں، سیاستدانوں کو عرصے سے غلط فہمی ہے کہ اپنا چیف لگالیں تو وہ محفوظ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.