بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نئی حکومت اور IMF کے مذاکرات کل شروع ہونگے

نئی پاکستانی حکومت سے آئی ایم ایف حکام نے مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کل واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام کے نئی حکومت کے حکام سے مذاکرات شروع ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے اعلان کا امکان ہے، آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط دینے کا فیصلہ کرے گا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اعداد و شمار کی شراکت اور معاشی اصلاحات کے معاملات پر بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نئی پاکستانی حکومت کے تحفظات پر گفتگو کرے گا، سبسڈیز ایمنسٹی اور نئی شرائط پر غور ہو گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد سے اہم شخصیات مذاکرات میں ورچوئل حصہ لیں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں 6 ماہ کا عرصہ ضائع کیا تھا۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کی ترجیحات میں معاشی استحکام سرِ فہرست ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.