بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میہڑ کے گاؤں نورپور میں بجلی کے تار گرنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میہڑ کے گاؤں نورپور میں بجلی کے تار گرنے اور آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر حیدرآباد کو ریونیو اور پولیس کو فوری جائے وقوع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ 

داود کے علاقے میہڑ کے نواحی گاؤں نور پور کے 20 سے زائد مکانات میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ متاثرین کی ہر طرح سے مدد کی جائے جبکہ واقعے کی تمام تفصیلات سے فوری آگاہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ داود کے علاقے میہڑ کے نواحی گاؤں نورپور 132 کے وی کی تاریں مکانات پر گریں، جس سے لگنے والی آگ نے 20 سے زائد کچے مکانات کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا تھا کہ آگ پر قابو پالیا گیا تھا، گاؤں میں لگنے والی آگ میں اب تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.