hookup lynchburg va dailydot hookup app is there a real hookup app hookup Suplee PA cctv grindr hookup tampa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزارت اعلیٰ کے حلف کا معاملہ، حمزہ شہباز کی نئی درخواست دائر

وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لینے کے معاملے پر حمزہ شہباز نے نئی درخواست تیار کرکے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی ہے۔

حمزہ شہباز کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

پنجاب کے نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لے کر تماشا لگادیا ہے۔

درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے، صدر، چیئرمین سینیٹ کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔

نئی دائر کردہ درخواست میں ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی،تاہم عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔

حمزہ شہباز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.