بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم نے بڑھتی لوڈشیڈنگ پر اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بڑھتی لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں اجلاس دن 11 بجے شروع ہوگا جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سینیٹر مصدق ملک اور دیگر حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں وزارت توانائی کے حکام بجلی کی طلب اور رسد سے متعلق آگاہی دیں گے جب کہ اجلاس میں ملک بھر میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

واضح رہے ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کے باعث شارٹ فال میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث شہری علاقوں میں 8 سے 11 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جب کہ کراچی میں بھی کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

You might also like

Comments are closed.