وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میہڑ کے گاؤں نورپور میں بجلی کے تار گرنے اور آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر حیدرآباد کو ریونیو اور پولیس کو فوری جائے وقوع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ متاثرین کی ہر طرح سے مدد کی جائے جبکہ واقعے کی تمام تفصیلات سے فوری آگاہ کیا جائے۔
خیال رہے کہ داود کے علاقے میہڑ کے نواحی گاؤں نورپور 132 کے وی کی تاریں مکانات پر گریں، جس سے لگنے والی آگ نے 20 سے زائد کچے مکانات کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا تھا کہ آگ پر قابو پالیا گیا تھا، گاؤں میں لگنے والی آگ میں اب تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
Comments are closed.