سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے ذوالفقار بھٹو کا ریفرنس سپریم کورٹ تک پہنچا دیا ہے۔
ملتان میں ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ آپ کی خدمت کرنےکی کوشش کی ہے۔ ہمارے دور میں ایکسپورٹ 25 بلین ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ زندگی اور موت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے۔ یہ دھرتی ہماری ماں ہے اور ہم نے یہاں اپنا دم دینا ہے۔
سابق صدر نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل تھے، اس لئے یوسف رضا کو وزیراعظم بنایا۔ سرائیکیوں کو ان کا حق ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سارےملک کی گیس بند کر کے فیصل آباد انڈسٹری چلائی تاکہ ایکسپورٹ بڑھے۔
Comments are closed.