برطانیہ میں 70 برس بعد منعقد ہونے والی شاہ چارلس سوم کی تقریب تاج پوشی کے دوران ہر ایک کی نگاہیں شاہی خاندان پر جمی ہوئی ہیں، ایسے میں شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی عدم موجودگی باعث تشویش بنی ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل اور ان کے بچے شاہ چارلس سوم کی تقریب تاج پوشی میں شرکت نہیں کر رہے۔
شاہی محل کے ذرائع کے مطابق ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم سمیت دیگر شاہی خاندان کے افراد تقریب تاج پوشی میں شرکت کر رہے ہیں، جبکہ پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل اور ان کے بچے پرنس آرچی اور شہزادی للیبیٹ کیلیفورنیا میں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی عدم موجودگی شہزادہ ہیری اور ان کے والد شاہ چارلس سوم اور بھائی شہزادہ ولیم کے درمیان جاری حالیہ تنازع کے باعث ہے۔
دوسری جانب ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ تقیب تاج پوشی میں رسماً شرکت کر رہے ہیں وہ کسی بھی تقریب میں سرکاری کردار ادا نہیں کریں گے اور نہ ہی شاہی جلوس کا حصہ بنیں گے۔
Comments are closed.