پریس کی آزادی کے فروغ اور تحفظ کے عالمی ادارے انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آئی) کے مطابق میڈیا کو دبانے کی کوششوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا میں گزشتہ ایک برس میں آزادی صحافت کی 635 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
یوم آزادی صحافت پر انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 12 ماہ کے دوران کم از کم 49 صحافی ہلاک ہوئے، آمریت پسند ممالک میں میڈیا آزادی کو زوال کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ صحافیوں کو نشانہ بنانا جمہوری آزادی کے مستقبل کیلئے برا شگون ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی پی آئی باربرا ٹرونفی کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو نشانہ بنانا جمہوری آزادی کے مستقبل کیلئے برا شگون ہے، حملوں کی حکمت عملی اور طریقوں کو دیگر حکومتیں بھی اپنا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت مخالف حکومتوں میں یہ احساس پیدا ہورہا ہے کہ وہ میڈیا کو خاموش کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.