ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات میں 28 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
سیکریٹری بورڈ سید محمد علی شائق اور ناظم امتحانات حبیب اللّٰہ سہاگ نے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کیے۔
بورڈ آفس کے شکایت سیل کے مطابق بدھ کے روز ناظم امتحانات حبیب اللّٰہ سہاگ نے حیاتیات نظری (پرچہ اول) کے دوران میجر ضیاء الدین گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ناظم آباد کا دورہ کیا۔
بورڈ کی ویجلینس ٹیم نے الائیڈ سیکنڈری اسکول بلدیہ ٹاؤن سے ایک امیدوار کو پکڑا جو اصل امیدوار کی جگہ امتحان دے رہا تھا۔ اسی طرح دیگر ویجلینس ٹیم نے بلوچ بوائز گورنمنٹ اسکول لیاری سے 2 امیدواروں سے نقل کا مواد اور موبائل فون استعمال کرتے ہوئے پکڑا۔
جبکہ ویجیلینس ٹیم نے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کورنگی سے 3 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے۔ بورڈ کی ویجیلینس ٹیم شام کی شفٹ میں بی ایف کبیرول لیاری سے 22 امیدواروں کو نقل اور موبائل کا استعمال کرتے ہوئے پکڑا۔
اس موقع پر ناظم امتحانات حبیب اللّٰہ سہاگ نے ایک بار پھر سختی سے تمام امیدواروں سے کہا کہ وہ نقل اور اپنی جگہ کسی اور فرد کو امتحان میں نہ بٹھائیں اس صورت میں ان پر دو سے تین سال کی پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے۔
انہوں نے سینٹر سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں پینے کا صاف و ٹھنڈا پانی اور دیگر سہولتوں کا خاص خیال رکھیں۔
Comments are closed.