جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ مینڈیٹ کی توہین ہوگی تو الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل‘ میں مشتاق احمد، ن لیگ کے میاں جاوید لطیف اور پیپلز پارٹی کے ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔
مشتاق احمد نے کہا کہ سندھ میں سمندری طوفان کے ساتھ دھاندلی کا طوفان بھی ہے، اگر مینڈیٹ کی توہین ہوگی تو الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اندرون سندھ میں ووٹ بینک ہے جبکہ کراچی میں جماعت اسلامی کے پاس مینڈیٹ ہے۔
جماعت اسلامی کے سینیٹر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حافظ نعیم الرحمان کے مینڈیٹ کا احترام کرے، پی ٹی آئی نے میئر کراچی کے الیکشن ہمیں سپورٹ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو پارٹی ٹکٹ ملا اس لیے ووٹ پارٹی کو ملا، میئر الیکشن میں پی ٹی آئی والےحافظ نعیم کو ووٹ دیں گے، پوچھتا ہوں اس سے 9 مئی کا کیا تعلق؟
سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ 9 اور 10مئی کے واقعات کی ہم نے مذمت کی، ان واقعات سے میئر کراچی کے الیکشن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
Comments are closed.