میرپورخاص میں پہلی بار خواتین کی بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد لڑکیوں میں خود اعتمادی اور احساس تحفظ پیدا کرنا تھا۔
خواتین بائیک ریلی کا اہتمام ایک سماجی تنظیم کی جانب سے کیا گیا۔ جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں نے حصہ لیا، ریلی کو "گرلز بائیکرز آن روڈ” کا نام دیا گیا تھا۔
شہریوں نے مختلف مقامات پر خواتین ریلی کا خیر مقدم کیا اور اسے خوش آئند اقدام قرار دیا، بائیک ریلی کے اختتام پر تقریب منعقد کی گئی جس میں خواتین بائیکرز میں سرٹیفکیٹس اور ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ریلی منتظمین کا کہنا تھا کہ خواتین کو خود مختار اور پراعتماد بنانے کےلیے بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا تاکہ میرپورخاص کی سڑکوں پر خواتین بائیک رائیڈرز خود کو محفوظ سمجھ کر مردوں کے شانہ بشانہ اپنے روز مرہ کے کام انجام دیں۔
Comments are closed.