لاڑکانہ سے میت خیرپور لے جانے والی ایمبولینس ڈرائیورسمیت لاپتہ، انچارج ایدھی سینٹر کا کہنا ہے کہ رات گئے لاپتہ ڈرائیور کے فون سے اغواء کاروں نے بات کی اور اغواکی تصدیق کی۔
پولیس کے مطابق خیرپور پولیس کے تین تھانوں کو ایدھی کے لاپتہ ڈرائیور عمران ماچھی اور ایمبولینس کی تلاش ہے لیکن اب تک کوئی سراغ نہ مل سکاہے ۔
انچارج ایدھی سینٹرمحمد سلیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ گزشتہ رات اغوا کاروں نے ڈرائیور کے فون سے بات کراکر اغوا کی تصدیق کی ہے۔
محمد سلیم کاکہناہے کہ مقدمہ درج نہیں کرایا گیا ہے ،لیکن اس کی اطلاع ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کو دے دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق چانڈکا میڈیکل کالج سےمیت خیرپور لے جانے والی ایمبولیس گزشتہ رات سے لاپتہ ہے۔
Comments are closed.