آسٹریلیا کے سابق اوپننگ بیٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مینٹور میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ آپ کو کرکٹ میں پُرعزم اور مستقل مزاجی سے کام لینا ہوتا ہے، یہ وہ تمام چیزیں ہیں جو آپ کو اسلام سکھاتا ہے اور یہ آپ کے کلچر کی نمائندگی کرتا ہے۔
گزشتہ روز بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے کہا کہ دینِ اسلام نے موجودہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو میدان اور اس سے باہر نظم و ضبط سے رہنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔
میتھیو ہیڈن نے کہا کہ پاکستان ٹیم دینِ اسلام پر کافی توجہ دیتی ہے جو کھلاڑیوں کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم میں نظم و ضبط مثالی ہے جس کی میں ہمیشہ تعریف کرتا ہوں، کرکٹ میں بھی ڈسپلن کی ضرورت ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا نے بھی پاکستان کو وارم میچ میں شکست دی تھی۔
Comments are closed.