بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میانمار میں آمریت کیخلاف احتجاج جاری، مزید 8 افرادہلاک

میانمار کے مختلف شہروں میں آمریت کے خلاف احتجاج جاری ہے، سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

ینگون میں پولیس نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

میانمار میں اب تک سیکورٹی فورسز کے تشدد سے دو سو تیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

قبل ازیں فوج نے گرفتار رہنما آنگ سان سوچی پر کاروباری شخص سے ساڑھے پانچ لاکھ ڈالر رشوت لینے کا ایک اور الزام لگایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.