میانمار ملٹری کےسربراہ جنرل منگ آنگ ہائنگ آسیان علاقائی کانفرنس میں شرکت کیلئے جکارتا جائیں گے۔
فوجی بغاوت کےبعد فوجی سربراہ کا یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت میں ہونے والی بات چیت میانمار میں جاری بحران کو حل کرنے کی پہلی بین الاقوامی کوشش ہوگی۔
میانمارمیں فوج نے یکم فروری کو 2020کےعام انتخابات میں فراڈ کا الزام عائد کرتےہوئے اقتدار پر قبضہ کرلیاتھا۔
یکم فروری سے فوجی بغاوت کیخلاف مظاہروں میں اب تک 700سےزائد افراد ہلاک ہوچکےہیں۔
Comments are closed.