بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میانمار: مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ، 18 افراد ہلاک, متعدد زخمی

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، کریک ڈاؤن میں مرنے والے مظاہرین کی تعداد 30 سے زیادہ ہوگئی۔

میانمار کے کئی شہروں میں جمہوریت کی بحالی کے لیے احتجاج آج بھی جاری رہا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے براہ راست فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کا استعمال کیا، صحافیوں سمیت اب تک 300  سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔

دوسری طرف میانمار کے بے دخل صدر پر قانون توڑنے سمیت دیگر الزامات اور گرفتار صحافیوں پر سرکاری ملازمین کو مشتعل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

میانمار کی صورتحال پر بات کرنے کے لیے برطانیہ کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس جمعے کو طلب کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.