جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مہنگائی کے خلاف کراچی میں ریلی

نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن نے مہنگائی کے خلاف ریگل چوک سے کراچی پریس کلب تک عوامی ریلی نکالی۔ 

ہوم بیسڈ ورکرز فیڈریشن اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ریلی میں شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب میں ٹریڈ یونین رہنما زہرا خان نے کہا کہ ساری توجہ الیکشن میں جوڑ توڑ پر ہے۔

زہرا خان کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے کوئی کام نہیں کیا جارہا، مزدور کے پاس گھر چلانے کے بھی پیسے نہیں ہیں، سب کو ایک ہو کر ٹھیکے داری نظام کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.