جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سیٹ ایڈجسٹمنٹ MQM، PMLN کمیٹیوں کا پہلا اجلاس آج ہوگا

ایم کیو ایم اور ن لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے دونوں جماعتوں کی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔ 

اجلاس آج دوپہر مسلم لیگ ہاؤس میں ہوگا، کمیٹیاں اپنی اپنی تجاویز دیں گی۔

ملاقات کے دوران ورکنگ ریلیشن شپ اور دیگر معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد ایم کیو ایم کا ایک وفد لاہور ملاقات کیلئے گیا تھا جس کے بعد لیگی رہنماؤں کا وفد کراچی میں ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.