جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ن لیگ لاہور میں صرف سعد رفیق کی سیٹ جیتے گی، ندیم افضل چن

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی بڑی واضح شکست کا دعویٰ کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ندیم افضل چن، پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر خان اور ن لیگ کے سینیٹر مصدق ملک نے شرکت کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ لاہور سے صرف خواجہ سعد رفیق کی سیٹ ہی جیت سکے گی۔

اس موقع پر پی پی رہنما نے پنجاب کی نگراں حکومت پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نگراں حکومت دراصل ن لیگ کی ہے، جو ن لیگی پالیسیوں پر عمل درآمد کررہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.