جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

متحدہ عرب امارات نے سال 2024ء کیلئے تعطیلات کا اعلان کردیا

متحدہ عرب امارات میں سال 2024ء کے دوران سرکاری و نجی شعبہ کیلئے  تعطیلات کے آفیشل کلینڈر کا اعلان کردیا گیا۔

امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کی زیر صدارت اماراتی کابینہ کے اجلاس میں تعطیلات کی منظوری دی گئی۔

ان تعطیلات میں یکم جنوری 2024ء کو نئے سال کے موقع پر ایک آفیشل چھٹی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ 

جبکہ 29 رمضان سے 3 شوال تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔ ذوالحج کے موقع پر یوم عرفہ 10 سے 12 ذوالحج تک عیدالضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔

یکم محرم 1446 ہجری کو نئے اسلامی سال کے موقع پر سرکاری چھٹی ہوگی۔  

اماراتی سرکاری تعطیلات کے کیلنڈر میں 12 ربیع الاوّل 1446 ہجری نبی کریم ﷺ کے یوم ولادت اور 2 سے 3 دسمبر 2024ء کو یو اے ای کے قومی دن کی تعطیلات ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.