وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون کال کے دوران ایک خاتون شہری نے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کریں یا پھر گھبرانے کی اجازت دیں۔
خاتون کی بات کے جواب میں وزیراعظم عمران خان مسکرادیے۔
وزیراعظم نے جواب دیا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت سارا وقت مہنگائی پر کام کر رہی ہے۔
عمران خان نے چینی اور آٹے کی قیمتیں بڑھنے کا ذمے دار مافیا کو قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی حکومت نے عوام کا خون چوس کر پیسا بنانے والے مافیا پر ہاتھ ڈالا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا مقصد عوام کو مہنگائی سے بچانا ہے، لیکن اب انتقام کا شور مچایا جارہا ہے۔
عمران خان نے عوام سے مافیا کےخلاف جہاد میں ساتھ دینے کی اپیل بھی کی۔
Comments are closed.