ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

مٹیاری موٹروے فنڈز میں کرپشن کی تفتیش کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

سندھ میں مٹیاری موٹروے فنڈز میں کرپشن کی تفتیش کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اوپن بیئرر چیک سے نکالے گئے سوا دو ارب روپے کی ریکوری کے طریقہ کار پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

کرپشن کے الزام میں اسسٹنٹ کمشنر نیو سعید آباد منصور عباسی کو معطل کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران کو بھی شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موٹروے کیلئے زمین خریدنے کی غرض سے ساڑھے چار ارب روپے رکھے گئے تھے۔

ڈسٹرکٹ کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے سندھ بینک کے افسر کی ملی بھگت سے سوا دو ارب روپے نکال لیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.