گوجرہ میں موٹروے پر کار میں زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ لڑکی نے سول جج مجسٹریٹ عابد اسلام کی عدالت میں بیان ریکارڈ کروادیا۔
گوجرہ میں موٹر وے پر کار میں مبینہ زیادتی کے ملزمان کو 6 روزہ ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے دونوں ملزمان حماد اور رحمٰن کو مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
متاثرہ لڑکی نے کہا کہ عدالتی بیان میں ایف آئی آر کے مطابق واقعہ کی تصدیق کی ہے، مقامی پولیس، ڈی ایس پی، ایس ایچ او، تفتیشی افسر سے مطمئن نہیں ہوں۔
زیادتی کی شکار متاثرہ لڑکی نے کہا کہ مجھے مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے، آر پی او فیصل آ باد، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کیس کی خود تفتیش کریں۔
واضح رہے کہ گوجرہ میں موٹر وے پر کار میں ملزمان کی جانب سے ایک ہفتہ قبل ملازمت کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر لڑکی سے زیادتی کی گئی تھی۔
Comments are closed.