بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دو دن میں ایک تولہ سونا 4500 روپے مہنگا

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اصافہ ہوا ہے، آج ایک تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے بڑھی ہے، گزشتہ روز فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2000 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا معاشی سال سے متعلق کہنا ہے کہ رواں مالی سال ستمبر میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 16فیصد اضافہ ہوا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 714 روپے اضافے سے ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 785 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.