بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مون سون کی پہلی بارش میں لاہور کا حشر سب نے دیکھ لیا، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مون سون کی پہلی بارش میں لاہور کا کیا حشر ہوا وہ سب نے دیکھ لیا۔

انہوں نے کہا کہ نکاس آب میں مددگار ثابت ہونے والی لائنیں کوڑا کرکٹ سے بھری ہوئی ہیں، نالوں کی صفائی نہ ہونےسےبارشوں میں یہ کوڑا کرکٹ گلیوں اور سڑکوں پر آجاتا ہے، پنجاب کے45وزرا یا ریموٹ کنٹرول وزیراعلیٰ کسی ڈرین یا نالےکی صفائی کراتے نظر آئے؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہبازشریف کو لانگ بوٹ کے طعنے دیتے تھے،آج ان کو تو شہبازشریف کا شکریہ ادا کرناچاہیے، پکی پکائی مل گئی ہے لیکن ہضم نہیں ہورہی، لکشمی چوک جو70سال سےہرمون سون میں ڈوب جاتا تھا اب وہاں ایک قطرہ پانی بھی جمع نہیں ہوتا، اس کا کریڈٹ شہبازشریف کو جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ مون سون میں…

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق انہوں نے آلائشوں کےلیے لاہور میں 15لاکھ بیگ تقسیم کیے، ضلعی انتظامیہ کےمطابق لاہورمیں17لاکھ سے زائد قربانی کے جانور آئے ہیں، کیا دو لاکھ جانوروں کی آلائشیں لاہور کی گلی محلوں میں تعفن نہیں پھیلائیں گی؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.