بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سائنو فارم کی مزید 7 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

کورونا وائرس کی سائنو فارم ویکسین کی 7 لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ پاکستان پہنچا دی گئی ہے، یہ بات وزراتِ صحت کے حکام نے بتائی ہے۔

وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق سائنو فارم کی 6 لاکھ خوراکوں کی تیسری کھیپ بھی آج پاکستان پہنچائی جا رہی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم نے ڈیلٹا وائرس اور عید کے پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے لیے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیں۔

انہوں نے بتایا کہ سائنو فارم ویکسین کی مجموعی طور پر 20 لاکھ خوراکیں پاکستان لائی جا رہی ہیں۔

وزارتِ صحت کے حکام نے بتایا کہ 20 لاکھ سائنو فارم ویکسین کی خوراکیں 3 پروازوں سے لائی جا رہی ہیں۔

محکمۂ داخلہ سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر عید الاضحی کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ 20 لاکھ میں سے 14 لاکھ سائنوفارم کی ڈوز پاکستان لائی جا چکی ہیں۔

وزارتِ صحت کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی سائنو فارم ویکسین کی 7 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچائی گئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.