بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: لڑکے لڑکی پر تشدد کا ملزم 1 اور مقدمے میں بھی گرفتار

اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس کے ملزم ادارس قیوم بٹ کو تھانہ آئی نائن کے مقدمے میں بھی گرفتار کر لیا گیا۔

لڑکا لڑکی کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا نے واقعہ کے بعد بھی دونوں کا پیچھا جاری رکھا اور بلیک میل کرکے مختلف اوقات میں لاکھوں روپے بٹورے۔

سرکاری وکیل ساجد چیمہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ادارس قیوم بٹ نے ایک جم کے مالک اور اس کی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

سرکاری وکیل کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ پولیس ملزم ادارس قیوم بٹ کے ساتھ دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لے گی۔

حکام اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین تک ہم پہنچ گئے ہیں، وہ لو پرو فائل رہنا چاہتے ہیں، متاثرین نے بیان دیا کہ ملزمان نے ان سے پیسے لیے۔

عدالت نے ملزم ادارس قیوم بٹ کو تھانہ آئی نائن کی حدود میں لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں بھی جیل بھیج دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.