افغانستان کے دورے پر گئے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طالبان کے امیر ہیبت اللّٰہ اخوند زادہ سے ملاقات ہوگئی۔
طالبان کے امیر اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات کی افغان حکام نے جیو نیوز کو تصدیق کردی ہے۔
افغان حکام نے افغانستان میں ملاقات کے مقام اور شرکاء سے متعلق نہیں بتایا۔
اس سے قبل 8 جنوری کو مولانا فضل الرحمٰن نے وزیرِ اعظم امارتِ اسلامیہ افغانستان ملا محمد حسن اخوند سے بھی ملاقات کی تھی۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے افغان وزیرِ اعظم سے کہا تھا کہ بیرونی قبضے کے خلاف امارتِ اسلامیہ کو عظیم فتح حاصل ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ دورۂ افغانستان کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے۔
Comments are closed.