بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ممتاز ماہرین تعلیم نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

ممتاز ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔

ملک کے 150 ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے خط میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

خط میں کہا گیا کہ ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹاکر ایچ ای سی کو وفاقی وزارت تعلیم کے ماتحت کردیا گیا۔

خط کے متن کے مطابق چیئرمین کے عہدے کی مدت کو حاصل قانونی تحفظ ختم کرنے سے انتظامی مسائل پیدا ہوں گے۔

ماہرین تعلیم و سول سوسائٹی رہنما نے خط کے ذریعے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ ایچ ای سی کو آزاد قومی ریگولیٹری باڈی کی حیثیت سے بحال کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.