بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ممتاز بھٹو کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق کی جائے گی، بیٹا امیر بخش بھٹو

سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو نے کہا ہے کہ والدکی تدفین کل ان کےآبائی قبرستان میرپور بھٹو میں ہوگی۔

امیربخش بھٹو نے کہا کہ والدکی وصیت کے مطابق ان کی نامزد جگہ پر تدفین کی جائے گی۔

ممتاز بھٹو کے بیٹے امیر بخش بھٹو نے کہا کہ والد نے اپنی زندگی میں ہی اپنی قبر کی نشاندہی کردی تھی۔

سینئر سیاستدان سابق گورنر اور وزیرِ اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سابق وزیراعلیٰ ممتاز بھٹو کے گاؤں میرپور بھٹو میں سوگ کی کیفیت ہے اور ممتاز بھٹو کے انتقال پر سوگ میں علاقےکی دکانیں بھی بند ہیں۔

واضح رہے کہ سینئر سیاستدان سابق گورنر اور وزیرِ اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ممتاز بھٹو کے ترجمان ابراہيم ابڑو کے مطابق ممتاز بھٹو کچھ عرصے سے علیل تھے، ان کا انتقال کراچی ميں اپنی رہائش گاہ پر ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.