بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رونالڈو نے اپنی نئی گاڑی کی تصویر شیئر کردی

پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی نئی گاڑی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

پرتگالی اسٹار فٹبالر رونالڈو نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی لگژری گاڑی کے ساتھ خصوصی پوز دیے کھڑے ہیں۔

اپنے منفرد ہیئر اسٹائل کے ساتھ رونالڈو تصویر میں اپنی گھڑی کی نمائش کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں اور کافی اچھے موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ کی سائٹ انسٹا گرام پر رونالڈو اپنی گاڑی رال رائس کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں اور انہوں نے نیلے رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔

A post shared by Cristiano Ronaldo (@cristiano)

رونالڈو نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج فیصلے کا دن ہے، جبکہ ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں خوب مبارک بادیں بھی دی جارہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.