بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاحتی مراکز کے لیے اسپیشل ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں، سارہ اسلم

محکمہ صحت پنجاب نے ڈیلٹا وائرس اور عیدالاضحٰی سے متعلق ایس او پیز جاری کردیے ہیں، سیکریٹری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ سیاحتی مراکز کے لیے اسپیشل ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں۔

سارہ اسلم نے کہا کہ صرف ویکسینیٹد افراد کو بین الصوبائی سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی، ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوٹلز میں بکنگ نہیں کی جاسکے گی۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم  نے کہا کہ سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں پر سیاحوں کی تصدیق کی جائے، ہوٹلز میں ڈائننگ کے لیے 50 فیصد گنجائش کے اصول پر عمل کیا جائے گا۔

ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کے بھارتی ڈیلٹا وائرس کی موجودگی کے واضح ثبوت مل گئے۔

سارہ اسلم نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز صرف 70 فیصد گنجائش کے ساتھ سفر کے پابند ہوں گے، مارکیٹس اور شاپنگ مالز مقررہ اوقات میں ہی کام کریں گے فارمیسیز، میڈیکل فیسیلیٹز، پٹرول پمپس پر 24 گھنٹے کام کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن مراکز، ڈیری شاپس، تندور، ٹیک اویز، ڈلیوری سروسز کو مستقل کام کی اجازت  ہوگی، ان ڈور 200، آؤٹ ڈور شادی ہالز میں 400 افراد کی تقریب کی اجازت ہوگی۔

سارہ اسلم نے کہا کہ شادی کی تقریبات میں شامل افراد کا مکمل ویکسینیٹڈ ہونا یقینی بنائیں، تفریحی پارکس، سوئمنگ پولز 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.