ملک کا سب سے سرد مقام اس وقت گلگت بلتستان کا ضلع استور ہے، جہاں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بھی برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے، گلگت شہر میں گہرےبادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی ہے، بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ ایک بار پھر منقطع ہوگیا ہے۔
گلگت بلتستان میں سردی کی شدت عروج پر ہے۔ جہاں پہاڑی علاقوں کے بعد اب میدانی اور شہری علاقوں میں بھی ہر جگہ پانی جم گیا ہے۔
گلگت کے تمام اضلاع میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے۔ میدانی علاقوں میں منفی 5 تا منفی 10 اور بالائی علاقوں میں منفی 15 تا منفی 20 تک کی سردی کے باعث موسمی بیماریاں تیزی سے پھیل گئی ہیں اور اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے جن میں بڑی تعداد معصوم بچوں کی ہے۔
سردی کی شدت نے نلکوں، پائپوں اور ندی نالوں سمیت ہر جگہ پانی کو مکمل طور پر منجمد کردیا ہے۔
Comments are closed.