hookup Wyoming whisper hookup cctv grindr hookup tampa best site to hookup with older woman whatsapp groups for hookups hookup bbw com

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان سے وزیر آبپاشی کی ملاقات کی اندرونی کہانی

وزیراعظم عمران خان سے وزیر آبپاشی پنجاب محسن لغاری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران وزیر آبپاشی سے پوچھا کہ سندھ اور پنجاب کے پانی کی مشترکہ مانیٹرنگ کا معاملہ کہاں تک پہنچا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو وزیر آبپاشی پنجاب محسن لغاری نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اختیارات کی منتقلی نچلی سطح پر ہو، عوام کے مسائل نچلی سطح پرحل کرنے کے لیے مضبوط بلدیاتی نظام دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  وزیر آبپاشی نے کہا کہ سندھ کی ٹیم کو تونسہ بیراج پر مانیٹرنگ کروادی تھی، سندھ نے گدو بیراج سے پنجاب کو مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دی۔

وزیر آبپاشی نے کہا کہ سندھ مشترکہ مانیٹرنگ کے معاملے پر تعاون نہیں کررہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کے عدم تعاون پر اظہار افسوس کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.