وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چوروں کو این آر او نہیں دوں گا۔ ملک کے بڑے ڈاکوؤں نے اکٹھے ہو کر یونین بنالی ہے، یہ ڈاکو ڈھائی سال سے اُن پر پریشر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، جنرل مشرف نے سب سے بڑا ظلم انھیں این آر او دے کر کیا۔
ٹیلی فون پر عوام کے سوالوں کےجواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خوشحالی تب آتی ہے جب قانون کی بالادستی ہو، طاقت ور کو این آر او اور غریب کو جیل ملک کے لیے تباہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے خوشحال ترین ممالک میں قانون کی بالادستی ہے، اس بات کا احساس ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ کرپٹ وزرائے اعظم، صدور کی وجہ سے ملک تباہ ہوتے ہیں، روپیہ گرنے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہوتی ہے، جب حکومت سنبھالی تو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی خسارہ تھا۔
Comments are closed.