جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ملک کے اسپتالوں میں غریب کیلئے کچھ بھی نہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کے اسپتالوں میں غریب کےلیے کچھ بھی نہیں ہے۔

ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ملک پر پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے حکمرانی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان پارٹیوں کی وجہ سے ملک کا ہر بچہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا مقروض ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ملک کے اسپتالوں میں غریب کے لیے کچھ نہیں، دراصل ہماری بربادی کی بنیادی وجہ مافیا کی گرفت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.