ترجمان ادارہ شماریات سرور گوندل کا کہنا ہے کہ خود شماری کی آج آخری تاریخ ہے، خود شماری پورٹل رات 12 بجے بند ہو جائے گا۔
ملک بھر میں ساتویں اور ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری جاری ہے۔
ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق خود شماری کے تحت تقریبا 5 لاکھ خاندان رجسٹرڈ ہو چکےہیں، خود شماری کا ڈیٹا متعلقہ مردم شماری کے عملے کے ٹیبلٹ میں منتقل کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق خود شماری کرنے والوں کی تصدیق مردم شماری کا عملہ کرے گا۔
خیال رہے کہ ملک میں خود شماری کا عمل 20 فروری سے شروع ہوا تھا۔
Comments are closed.