پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

گھر چلا جاؤں گا مگر دباؤ میں نہیں آؤں گا، محسن نقوی

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ گھر چلا جاؤں گا لیکن کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گا، اس منصب پر نہ بیٹھا ہوتا تو کسی اور طریقے سے جواب دیتا۔

لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ یاسمین راشد نے زیادتی کی، انہیں پتہ تھا کہ ایکسیڈنٹ ہے، ان کا معاملہ پولیس ٹیم پر چھوڑتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سازش اب قتل کا الزام لگایا گیا، دھمکی، گالم گلوچ اور ٹوئٹ سے گھبرانے والا نہیں ہوں۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ علی بلال سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والے ویڈیو جعلی ہے۔

محسن نقوی مزید کہا کہ عمران خان سیاست ضرور کریں، لیکن اس میں جھوٹ نکال دیں، 30 اپریل کو الیکشن ہیں، ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ شہر میں عورت مارچ کی وجہ سے عمران خان اپنی ریلی ایک دو دن آگے پیچھے کر سکتے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.