بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں 8 ہزار سے زائد 10 سالہ بچیوں میں کورونا وائرس ہوا، رپورٹ

پاکستان میں 10 سال تک کی عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک دس سال تک کی 8420 لڑکیوں کو کورونا وائرس ہوا ہے، جبکہ اب تک دس سال تک کے 12 ہزار 336 لڑکے  بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا سے دس سال تک کے 17 بچوں کا انتقال ہوا۔

اسلام آبادمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6ہزار 601, ٹیسٹ کیے گئے، 709 کیس رپورٹ ہوئے ، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 10.7 فی صد ہوگئی، ایک سے دس سال کی عمر کے بچوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔

 وزارت صحت کے مطابق اب تک 20 سال تک کی 22 ہزار 537 لڑکیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص پائی گئی۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک 20 سال تک کے 32 ہزار 790 لڑکوں کو کورونا  وائرس ہوا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا سے بیس سال تک 52 لڑکے اور لڑکیوں کا انتقال ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.