بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ کی یومیہ استعداد کار 65 ہزار سے متجاوز

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر نے ملک میں کورونا ٹیسٹنگ استعداد کار کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ٹیسٹنگ کی یومیہ استعداد کار 65 ہزار 455 ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 172 کورونا ٹیسٹنگ لیب فنکشنل ہیں، پنجاب میں کورونا ٹیسٹنگ کی 76 لیب فنکشنل ہیں، سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ کی 29 لیب فنکشنل ہیں ، کے پی ،اسلام آباد میں 25 ،25 لیب میں کورونا ٹیسٹنگ ہو رہی ہے ۔

این سی او سی کے مطابق بلوچستان میں 8 ،گلگت بلتستان میں 4 ،آزاد کشمیر میں 5 لیب میں کورونا ٹیسٹ ہورہے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 45 ہزار 954 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 16 ہزار 469 ٹیسٹ کئے گئے ۔

پنجاب میں 16 ہزار 307 کورونا ٹیسٹ ،کے پی میں 7 ہزار 794 ٹیسٹ کئے گئے ، اسلام آباد میں 3 ہزار 815 ،بلوچستان 558 ،گلگت بلتستان 385 ،آزاد کشمیر 626 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.