ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 6 فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر پانچ فیصد رہ گئی۔ جبکہ بلوچستان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 6 فیصد ہے۔
ادھر ملتان میں 70 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض زیرِ علاج ہیں۔
لاہور میں 51 فیصد جبکہ پشاور میں 41 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریضوں کا علاج جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس مزید 88 زندگیاں لے گیا، جبکہ چار ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
خیبر پختون خوا میں کورونا کیسزکی شرح 5 فیصد تک رکارڈ کی گئی ہے۔ جس کی سب سے زیادہ شرح 18 فیصد بٹگرام میں رکارڈ کی گئی ہے۔ بٹگرام میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مثبت کورونا کیسز کی شرح 3 فیصد رہی۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح18 فیصد بٹگرام میں رکارڈ کی گئی ہے ۔ جہاں گزشتہ ایک ہفتے میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 3 فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق مردان اور لوئر دیر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 10، 10 فیصد ہے۔
اورکزئی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 11 فیصد جبکہ دیر اپر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ کے 10 اضلاع میں مثبت کورونا کیسز کی شرح صفر رکارڈ کی گئی ہے۔
Comments are closed.