ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارشں

پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارشوں نے تباہی مچادی۔ 

ملتان، سرگودھا، جھنگ اور فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں آندھی اور بارش سے سائن بورڈ اور درخت اکھڑ گئے۔

خوشاب میں تیز ہواؤں سے شو روم کا شیڈ کاروں پر گرگیا۔

ادھر حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، ٹھٹھہ، میرپور خاص، سانگھڑ، بدین میں بھی آندھی اور بارش کے باعث بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

خیبرپختون خوا کے ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ اور ناران میں بھی بادل جم کے برسے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.