ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے اضافے سے ایک لاکھ 91 ہزار 872 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 905 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.