ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد آج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 44 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1028 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 23 ہزار 457 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہو کر 1708 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.