چیئرمین لیکویڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری ٹرمینل اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) بھی بلیک مارکیٹنگ کا حصہ بن گیا ہے۔
عرفان کھوکھر نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کو خط لکھ دیا ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ملک میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے، سرکاری ٹرمینل ایس ایس جی سی بھی بلیک مارکیٹنگ کا حصہ بن گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کے 2 جہاز پورٹ قاسم پر موجود ہیں، گیس اتارنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
چیئرمین ایل پی جی نے مزید کہا کہ چند روز قبل ایل پی جی کا جہاز 1 ماہ 20 دن بعد گیس اتارے بغیر ہی روانہ ہو گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاز کے پورٹ قاسم رکنے پر کمپنی کو 4 لاکھ 80 ہزار ڈالرز کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
عرفان کھوکھر نے خط میں چیئرمین پورٹ قاسم اور چیئرمین اوگرا سے تحقیقات کرنے کی سفارش کی ہے۔
Comments are closed.