بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں اتوار سے تیز بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےاتوار سے منگل تک ملک میں گرج چمک کےساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شب پاکستان میں داخل ہو گا اوراتوار کو بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائے گا جس کے زیر اثر کوئٹہ، ژوب، سبی، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، ایبٹ آباد، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد،  سیالکوٹ اور جھنگ میں بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کو کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ 23 مارچ کی صبح بھی لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں بارش کا امکان ہے۔

محمکہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ لاہور،گوجرانوالہ، قصوراور اوکاڑہ میں چند مقا مات پر موسلادھا ر بارش اور ژالہ باری جبکہ گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، لاہور اور قصور میں بدھ کے روز بھی بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.