ملک بھر میں 27 نومبر سے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ کے 30 اضلاع میں بھی انسداد پولیو مہم شروع ہوگی، اس دوران ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
رواں سال ملک بھر سے لیے گئے 64 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، رواں سال ملک بھر میں 5 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں دو کا تعلق کراچی سے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.